نئی دہلی،12مارچ (یو این آئی) کانگرس سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں اور حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی اتحادی پارٹی کے الگ الگ امور پر زبردست ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا میں آج مسلسل چھٹے دن کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اور کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔
ایک بار
ملتوی کئے جانے کے بعد ایوان کی کارروائی 12بجے جیسے ہی پھر سے شروع ہوئی تو مختلف جماعتوں کے اراکین ہاتھوں میں بینر اور تختیاں لیکر نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر کی کرسی کے نزدیک پہنچ گئے۔
محترمہ مہاجن نے زبردست ہنگامہ اور نعرے بازی کے درمیان ضروری دستاویز ایوان کی میز پر رکھوائے۔