جموں،9 ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور سینیئر لیڈر راہل گاندھی جمعرات کو اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچے۔
کانگریس کے مقامی لیڈران اور کارکنوں نے جموں ہوائی اڈے کے
باہر موصوف پر پھول برسائے اور ان کا ایک ریلی کی صورت میں شاندار استقبال کیا۔
جموں آمد کے فوراً بعد موصوف لیڈر ضلع ریاسی میں واقع قصبہ کٹرہ پہنچے جہاں انہوں نے شری ماتا ویشو دیوی مندر میں حاضری دی۔