واشنگٹن،10نومبر(رائٹر)امریکی سینیٹ کےلئے الباما سے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار رائے مورے پر ایک خاتون نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔
اس کے بعد پارٹی کے کچھ بڑے لیڈران نے کہا کہ اگر الزام صحیح پایا
جاتا ہے تو مورے کو امیدواری چھوڑ دینی چاہئے۔
واشنگٹن پوسٹ روزنامے میں آج شائع رپورٹ کے مطابق خاتون نے کہا کہ جب وہ 14سال کی تھی اس وقت 32سالہ مورے نےان کا جنسی استحصال کیا تھا۔