نئی دہلی، 7دسمبر (یو این ائی) ہندستان میں آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لئے شہری ہوابازی وزارت اور صحت اور خاندانی فلاح وبہبود وزارت نے ایئر سوویدھا پورٹل پر کنٹیکٹ لیس ڈکلریشن کو لازمی کردیا ہے۔
کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے پیدا ہوتے ہوئے بحران کے مدنظر جاری نئی رہنما ہدایات کے تحت بین الاقوامی مسافروں کے لئے طیارہ پر سوار ہونے سے پہلے اپنی صحت کی اسٹیٹس رپورٹ اور ساتھ میں کچھ دیگر کاغذات ’ایئر
سوویدھا‘ پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔
اومیکرون کے پھیلاو کے مدنظر جن 13خطوں /ممالک سے، جنہیں خطرے والے ممالک اعلان کیا گیا ہے، آنے والے مسافروں کے لئے ہندستان آمد پر صحت کی جانچ کرانا لازمی کیا گیا ہے۔
شہری ہوابازی کی وزارت کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کو ہندستان کا سفر شروع کرنے سے پہلے اپنے پاسپورٹ کی کاپی، 72گھنٹے پہلے کی پی سی ار نگیٹیو رپورٹ اور کووڈ ٹیکہ کا سرٹی فکیٹ ’ایئر سوویدھا‘ پر اپ لوڈ کرنا اور اس کا ای میل دکھانا لازمی ہوگا۔