گروگرام، 29 ڈسمبر (ذرائع) ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ Omicron (COVID-19) کے حوالے سے تمام ریاستوں میں جانچ اور اسکریننگ کو بڑھا دیا گیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ہریانہ حکومت نے بھی پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں ہریانہ میں بازاروں کو جمعرات سے شام 6
بجے تک کھولنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو لے کر لیا گیا ہے۔ اومیکرون کا معاملہ ہریانہ میں بھی سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ چوکس ہے۔ انتظامیہ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کل سے ضروری خدمات کے علاوہ تمام دکاندار شام 6 بجے تک دکان بند کردیں گے۔