کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
حیدرآباد/2جنوری(ایجنسی) تلنگانہ حکومت نے آئی اے ایس
آفیسرس کے تبادلےکئے ہیں۔ انمیں سینئر عہیدیدار بھی شامل ہیں۔ راجیشور تیواری کو
اسپیشل چیف سکریٹری (محکمہ مال) مقررکیا گیا ہے۔ اے شانتی کماری کو پرنسپال
سکریٹری محکمہ صحت‘ طباعت وخاندانی بہبود کے طور پر مقررکیا گیا ہے۔ سرکاری احکام
کے مطابق کماری پرنسپال
سکریٹی برائے چیف منسٹر وسی ای او انڈسٹری چیزنگ سل برقرار
رہیں گی۔ اروند کمار پرسیڈنٹ کمشنر تلنگانہ بھون نئی دہلی کا تبادلہ کرتے ہوئے
پرنسپال سکریٹری بلدی نظم ونسق کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔سید عمر جلیل سکریٹری
اقلیتی بہبود کا تبادلہ کرتے ہوئے کلکٹر وقارآباد کے طور پر کیا گیا ہے۔ دانا
کشور منیجنگ ڈائرکٹر واٹر بورڈ کو سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود مقررکیا گیا ہے۔