: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،22 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ منگل کی صبح وسطی ضلع بڈگام کے نادی گام پہنچے اور وہاں گگن گیر ملی ٹنٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز احمد کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر ان کے مشیر ناصر اسلم وانی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ منگل کی صبح وسطی ضلع بڈگام کے نادی گام
گائوں میں پہنچے اور وہاں ڈاکٹر شاہنواز احمد کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹرشاہنواز احمد سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔