سری نگر، 24 مارچ (یو این آئی) سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی آزادی کی باتیں کرنے والی موجودہ حکومت ان ہی سے زیادہ خوف زدہ
ہے۔
بتادیں کہ جموں کشمیر حکومت نے منگل کے روز عمر عبداللہ کی قریب آٹھ ماہ پر محیط نظر بندی ختم کردی۔
قبل ازیں حکومت نے ماہ رواں کی 13 تاریخ کو ان کے والد اور نشینل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نظر بندی ختم کردی تھی۔