سری نگر ، 26 مارچ (یو این آئی) سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں اور زبرون پہاڑیوں کے دامن میں
واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو بدھ کے روز سیاحوں اور لوگوں کے لئے کھول دیا گیا وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ ، جو روایتی لباس اپھیرن میں
ملبوس تھے ، نے دن کے 2 بجے دیہی ترقی اور پنچایتی وزیر جاوید احمد ڈار ، ناصر اسلم وانی ، رکن اسمبلی تنویر صادق، احسان پر دیسی، صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری، ضلع مجسٹریٹ سری نگر بلال محی الدین اور دیگر اعلیٰ افسروں کی موجودگی میں باغ کو کھولنے کی رسم انجام دی۔