نئی دہلی، 02 اپریل (یواین آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا جمعرات کو یہاں انڈیا ایجو کیشن سمٹ 2025 کا افتتاح کریں گے یہ کا نفرنس ہندوستانی تعلیم کے ابھرتے ہوئے منظر
نامے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پالیسی سازوں،
ماہرین تعلیم ، اساتذہ، ایڈ ٹیک انوویٹر ، صنعت کے رہنماؤں اور طلباء کو اکٹھا کرے گی پرو گرام کا مقصد کلیدی اصلاحات ، چیلنجوں اور مستقبل کے مواقع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان کے تعلیمی شعبے کو عالمی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا
ہے۔