حیدرآباد،26 نومبر(ذرائع) ایم جی بس اسٹینڈ اور چندرائن گٹہ کے درمیان اولڈ سٹی میٹرو ریل کے لیے زمین کے حصول کا عمل جنگی بنیادوں پر جاری ہے اور جنوری 2025 کے پہلے ہفتہ تک، تعمیرات سے متعلق ابتدائی کام شروع ہوگا،منگل کے روز منیجنگ
ڈائریکٹر (ایم ڈی)، ایچ ایم آر ایل، این وی ایس ریڈی نے یہ بات بتائی۔
جن املاک کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی مسماری دسمبر 2024 کے چوتھے ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔ سڑک کو چوڑا کرنے اور اسٹیشن کی تعمیر کے کاموں میں 1100 سے زیادہ جائیدادیں متاثر ہوں گی۔