نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) حکومت سڑک نقل و حمل کو محفوظ، سستا اور آلودگی سے منزہ کرنے کے وسیع منصوبے کے تحت پرانی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے اور نئی گاڑیوں کی خریداری کو فروغ دینے کے لیے گاڑی اسکریپنگ پالیسی لا رہی ہے۔
سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو
پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں اس بابت اپنے بیان میں کہا کہ اس پالیسی میں پرانی گاڑیوں کو کباڑ میں ڈالنے اور نئی گاڑی خریدنے کے لیے صارفین کو ترغیب کے مقصد سے خصوصی چھوٹ دی جائے گی۔
اس پالیسی میں اگلے پانچ سال میں ملک کو گاڑی مینوفیکچرنگ کے شعبے کا عالمی مرکز بنانے کی سمت میں بھی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔