: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (OIC) کے نمائندے رالف وائلڈ نےانٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (ICJ) کے سامنے اسرائیلی قبضے اور جنگی جرائم کے بارے میں درج ذیل دلائل پیش کئے۔ رالف وائلڈ نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ایک صدی سے زیادہ طویل، پرتشدد، نوآبادیاتی نسل پرستانہ کوششوں کے ذریعے اپنے قانونی حق خود ارادیت کے استعمال سے انکار کیا گیا ہے تاکہ لازمی طور پر فلسطین کی سرزمین میں یہودی عوام کے لئے ایک قومی ریاست قائم کی جا سکے۔ رالف وائلڈ نے ایک پریزنٹیشن میں اسرائیلی حکومت سے پیدا ہونے والی بین
الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جسے وہ فلسطینی عوام کے خلاف نسل پرستی کے طور پر بیان کرتے ہیں۔
آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن OIC کے نمائندے نے اس موقع پر1967 سے مشرقی یروشلم سمیت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیل کے قبضے کی غیر قانونی حیثیت کوپیش کیا۔انہوں نے کہاکہ قبضے اور انسانی حقوق کے قانون کے تحت اسرائیل کے قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی بیک ڈور قانونی بنیاد نہیں ہے۔ انہوں نےاسرائیل کی جانب سے مارے جانے والے فلسطینی مصنف و شاعر اور کارکنان کا حوالہ دے کر اپنے پریزنٹیشن کا اختتام کیا۔