حیدر آباد 26 ستمبر (یو این آئی) شہر حیدر آباد میں موسی ندی میں قبضوں کو برخواست کرنے کیلئے حکام کا سروے جاری ہے۔ عہدیدار ، لنگر حوض علاقہ میں موسی ندی کے کنارے بنائے گئے مکانات کو نشان
لگانے کا کام کر رہے ہیں۔
موسی ندی کے تحفظ اور اس کو خوبصورت بنانے کیلئے موسی ندی کے اندر بنائے گئے غیر مجاز مکانات کو منہدم کیا جائے گا اور متاثرین کیلئے ڈبل بیڈ روم مکانات الاٹ کئے جائیں گے۔