the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی)وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دفاعی شعبے کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کے غیر سرکاری ڈائریکٹروں کو وزارت دفاع اور کمپنوں کے درمیان اہم کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خود انحصاری کے حصول کے لیے حکومت کی طرف سے دفاعی شعبے میں کیے جانے والے نئے اقدامات اور پہل پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مدد کرنی چاہیے۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے بدھ کے روز یہاں دفاعی پیداوار کے محکمہ کی طرف سے منعقدہ ورکشاپ میں ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر اور غیر سرکاری ڈائریکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک خود انحصاری کے سفر میں ایک عبوری دور



سے گزر رہا ہے۔ 'خود کفیل ہندوستان' کے خواب کو پورا کرنے کے لیے فعال اور اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔
حکومت کی طرف سے کیے جانے والے مختلف اقدامات اور پہل کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزارت دفاع نے سال 2025 تک دفاعی پیداوار کو 1.75 لاکھ کروڑ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس میں 35 ہزار کروڑ روپے کی برآمدات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوامی شعبے کے ادارے اس ہدف کو حاصل کرنے میں 70 سے 80 فیصد تعاون کریں گے۔ انہوں نے چیف منیجنگ ڈائریکٹرز اور غیر سرکاری ڈائریکٹرز سے اپیل کی کہ وہ مل کر کام کریں تاکہ یہ ادارے دنیا میں اپنا نیا مقام بنا سکیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.