دبئی/24اکتوبر(ایجنسی) دبئی میں پولیس نے نماز کی ادائیگی کے لیے ہائی ویز کے ایک جانب گاڑی روک کر کھڑے ہونے سے خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ اعلان ہفتے کے روز شیخ محمد بن زاید روڈ پر پیش آنے والے الم ناک واقعے کے بعد کیا گیا ہے جس میں ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک کے ایک جانب مغرب کی نماز ادا کرنے والے متعد افراد کو کچل ڈالا تھا۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">دبئی پولیس کی جنرل ایڈمن کے ڈائریکٹر کرنل سیف المزروعی نے زور دے کر کہا کہ ہائی ویز پر گاڑیوں کا سڑک کے ایک کنارے انتظار کرنا انتہائی خطرناک امر ہے جو ہلاکت خیز حادثات کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
دبئی پولیس نے ہفتے کے روز فیس بک پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ ایک ایشیائی نژاد ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ اپنی فور وہیل گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک اس کا ٹائر پھٹ جانے کے نتیجے میں گاڑی قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کے کنارے مغرب کی نماز ادا کرنے والے افراد پر چڑھ گئی۔