بھونیشور، 12مارچ (یو این آئی) اوڈیشہ میں چلکا کے رکن اسمبلی پرشانت جگدیو نے سنیچر کو بان پور بلاک دفتر کے سامنے گاڑی سے بھیڑ کو کچل دیا، جس میں دس پولیس اہلکار، چھ مقامی لوگ اور دو صحافی زخمی ہوگئے جن
میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (سنٹرل رینج) نرسنگھا بھول نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ بان پور آئی آئی سی کے منع کرنے کے باوجود رکن اسمبلی نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی اورانہیں زخمی کردیا۔