نئی دہلی، 06 نومبر (یو این آئی) آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے دارالحکومت میں 13 سے 20 نومبر تک جفت۔ طاق نظام کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی
آلودگی کو لے کر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے وزیر ماحولیات کو پال رائے نے پیر کو کہا کہ امکان ہے کہ دیوالی کے بعد دہلی میں آلودگی مزید بڑھ سکتی ہے۔