the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
یلہانکا ، بنگلورو، 04 (یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ بحر ہند کے خطے میں موجودہ چیلنجوں کے پیش نظر اس سے متصل ملکوں کے ذریعہ سلامتی ، امن اور خوشحالی کا ماحول یقینی بنانے کے لئے معیشت ، تجارت ، بحری اور سمندری شعبے میں اعلی سطح پر تعاون کئے جانے کی ضرورت ہے جمعرات کو یہاں ایرو انڈیا کے دوران منعقدہ بحر ہند ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ بحر ہند تمام ممالک کی مشترکہ ملکیت ہے اور لیکن فی الحال اس میں سمندری ڈکیتی ، منشیات اور لوگوں کی اسمگلنگ ، انسانیت سوز آفات ایک بہت بڑا چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندری شعبے میں متحد اور بڑھتے ہوئے تعاون سے ہم ان چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں کیونکہ آج ایک ملک کا خطرہ دوسرے ملک



کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
جنوبی بحیرہ چین میں چین کے تسلط کو بڑھانے کی کوششوں کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کے کچھ سمندری علاقوں میں تنازعات کے مختلف دعوؤں کے منفی اثرات کو دیکھا ہے۔ لہذا ، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ بحر ہند کے خطے میں امن ہے اور تمام ممالک اس مشترکہ املاک سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان بحر ہند کے ممالک کو میزائل سسٹم ، ہلکے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر ، جنگی جہاز ، گشت کشتیاں ، توپوں کے نظام ، ٹینک ، رڈار ، فوجی گاڑیاں ، الیکٹرانک جنگی نظام اور دیگر ہتھیاروں کے نظام ہر طرح سے پورا کرنے کے لئے تیار ہےجس سے تمام طرح کے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.