کلکتہ4 جولائی (ایجنسی) وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے ساتھ رتھ یاترا پوجا پروگرام میں شرکت اور پوجا میں حصہ لینے والی بنگلہ فلموں کی اداکارہ اور بشیر ہاٹ سے ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں نے کہا کہ میں اسلام پر یقین رکھتی ہوں مگر تمام مذاہب پر یقین رکھتی ہوں۔
خیال رہے کہ ممبر
پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد سے ہی نصرت جہاں سرخیوں میں ہیں،انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہی انہوں نے نکھل جین سے ترکی میں شادی کی تھی۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 48رتھ یاترا کے افتتاح کے موقع پر موجود تھیں،یہ رتھ یاترا انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کونسیس (ایسکون )1971سے نکال رہی ہے۔