حیدرآباد8جولائی(یواین آئی) خدمات کو برقراررکھنے کامطالبہ کرتے ہوئے برخواست کی گئی آوٹ سورسنگ نرسس نے تلنگانہ کے ورنگل اربن کلکٹریٹ کے محاصرہ کی کوشش کی۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات
کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دور میں ان کی خدمات کو حاصل کیاگیا تھا تاہم اب ان کی خدمات کو ختم کردیاگیا جو نامناسب ہے۔
ان نرسس نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی اور ان سے انصاف کرنے کامطالبہ کیا۔