حیدرآباد12مئی(یواین آئی) نرسس ڈے کے موقع پر مئیر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)جی وجئے لکشمی نے شہرحیدرآبادکے ایم این جے کینسراسپتال کے بچوں کے شعبہ کامعائنہ کیااوروہاں خدمات انجام دینے والی نرسس کی خدمات کی
ستائش کرتے ہوئے انہیں نرسس ڈے کی مبارکباد پیش کی۔
ساتھ ہی انہوں نے نرسس کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور ان کو مختلف مشورے دیئے۔
مئیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مفت تعلیم اور نگہداشت صحت خدمات فراہم کررہی ہے۔