ممبئی، 17 جون (ذرائع) پیغمر محمد پر تبصرے کے معاملے میں معطل کی گئی
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما، کا فی الحال پتہ نہیں چل پارہا ہے- نوپور کو لانے کے لیے ممبئی پولیس کی ایک ٹیم دہلی میں ہے پر وہ مل نہیں
رہی-
مہاراشٹرا کے وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس کے پاس نوپور شرما کو گرفتار کرنے کے لیے ثبوت موجود ہے- پچھلے 5 دنوں سے ممبئی پولیس کی ٹیم دہلی میں ہے- رضج اکیڈمی کے ایک نمائندے کی طرف سے درج شکایت کے بعد بھیونڈی پولیس نے نوپور شرما کے خلاف معاملہ درج کیا تھا-