حیدرآباد۔
12مارچ (یو این آئی)کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے ٹووہیلرس کی نمبرپلیٹس کے ایک حصہ کو پولیس کے چالانات سے بچنے کے لئے چھپانے کے واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بائیک پر نامناسب نمبرپلیٹ اس بات کی نشاندہی ہے کہ
گاڑی سوار،طلائی زیورات کو چھین کر فرار ہونے کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔
مسٹر کمارنے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس ایسے دوہزار سے زائد افراد کے ریکارڈس ہیں جنہوں نے خواتین کے گلے سے طلائی زیور کو چھیننے کے لئے ایسی گاڑیوں کا استعمال کیا۔