نئی دہلی،20 مئی ( یواین آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 3.69 لاکھ سے زائد رہنے سے مسلسل ساتویں دن نئے کورونا کیسز سے زیادہ رہی مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کے روز کہا کہ اسی عرصے کے دوران 3،69،077 افراد نے کورونا کو شکست دی جس سے موذی وبا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2،23،55،440 ہوگئی، جس سے اس کی شرح بڑھ کر 86.74 فیصد ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک
میں 10 ریاستیں ایسی ہیں جہاں شفایابی کی شرح 75.11 فیصد ہے۔
گزشتہ چار دنوں میں ملک میں تین لاکھ سے بھی کم نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کے 2,76,110 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران ملک کی 10 ریاستوں میں 77.17 فیصد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تمل ناڈو میں سب سے زیادہ (34،875) کیسز ہیں اس کے بعد کرناٹک (34،281) میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔