the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن/ریو دی جینیریو/نئی دہلی، 9 اکتوبر(یواین آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘ کی عالمی وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 10.62 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے،جبکہ3.65کروڑ سے زیادہ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے شعبہ سائنس وانجینئرنگ (سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,65,27,341 افراد متاثر ہوچکے ہیں اوراب تک 1062075 افراد کی موت ہوئی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثرہ امریکہ میں انفیکشن سے تقریباً2.13 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک76.07 لاکھ سے زیادہ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 70,496 نئے مریض درج کیے گئے ہیں اور متاثرین کی کل تعداد اب 69,06,152 ہوگئی ہے۔ملک میں اس وقت ۔کورونا کے کل 8,93,592 فعال معاملے ہیں جبکہ اب تک 59,06,069 افراد اس بیماری سے شفاحاصل



کرچکے ہیں۔برازیل میں کورونا کی زد میں آنے والوں کی تعداد 50.28لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ تقریباً 1.49 لاکھ سے زیادہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12.66 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور 22,137 افراد نے جان گنوائی ہے۔کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے اب تک تقریباً 8.86 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 27,180 جاں بحق۔اسپین میں اس وائرس کی زد میں اب تک تقریباً 8.48 لاکھ لوگ آئے ہیں اور 32,688 نے جان گنوائی ہے۔پیرو میں کورونا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے۔یہاں اس وائرس اب تک 8.36 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور33,009 جاں بحق ہوئے ہيں۔میکسیکو میں کورونا سے اب تک 8.04 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور 83,096 جاں بحق۔وہیں فرانس میں اس کی زد میں اب تک قریب 7.12 لاکھ افراد آئے ہیں اور 32,539 کی جان گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں 6.87 لاکھ متاثر اور 17,704 جاں بحق ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اب تک لگ بھگ 5.65 لاکھ لوگ متاثر اور 42,682 کی موت ہوئی ہے۔ایران میں اس سے تقریباً 4.88 لاکھ متاثر ہیں جبکہ 27,888 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.