نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 10,000 سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی زیر علاج
مریضوں کی کل تعداد 45,000 کے قریب پہنچ گئی ہے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10158 نئے متاثرین ملے ہیں۔