the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 28 ستمبر (یواین آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82،170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 60،74،702 ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی ، 74،892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کر اب تک 50،16،520 افراد کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، 1039 متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 95،542 ہوگئی ہے۔
کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد فعال معاملے 6238 سے بڑھ کر 96،2640 ہو گئے۔ اس وقت ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح 15.85 فیصد ہے اور بازیابی کی شرح 82.58 فیصد ہے



جبکہ اموات کی شرح 1.57 فیصد ہے۔
مہاراشٹرا ، جو کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 4111 معاملے بڑھ کر 2،73،646 ہوچکے ہیں ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 380 اموات کے ساتھ 35،571 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ، 13،565 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 10،30،015 ہوگئی۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2942 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب 1،04،743 فعال معاملات ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 8582 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 4،62،241 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ، اس عرصے کے دوران 918 کی کمی کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد 64،876 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 5708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 6،05،090 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست ، اتر پردیش میں اس عرصے کے دوران 1483 مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے 55،603 فعال معاملات اور 5594 اموات ہوئیں جبکہ 3،25،888 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.