واشنگٹن/ریو ڈی جنیریو/نئی دہلی، 23فروری (یو این آئی) پوری دنیا میں اب تک 11.17کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس (کووڈ19) کی زد میں آچکے ہیں جبکہ اس بیماری 24.74لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دنیا
کے 192ممالک اور علاقوں میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11کروڑ 17لاکھ 25ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور 24لاکھ 74ہزار 350مریضوں کی جان جاچکی ہے۔
دنیا کی بڑی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورو ناسے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 81لاکھ 90ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔