بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 12 جون ( یواین آئی ) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 76.51 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس مہلک وبا کے سبب4.26 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے
سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 7650696 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 425869 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس وائرس سے متاثر34 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔