ماسکو، 22 اپریل ( یواین آئی ) جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2237 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 145،694 ہو گئی ہے اور 281 افراد کے ہلاک ہونے کے
بعد ہلاک شدگان کی تعداد 4879 ہو گئی ہے ۔
رابرٹ کوچ ادارے نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ۔
گزشتہ رپورٹوں میں کورونا وائرس کے 143،457 کیسز اور ہلاک شدگان کی تعداد 4598 بتائی گئی تھی ۔