نئی دہلی،8 جنوری (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ زیر علاج معاملے بڑھکر چار لاکھ 72 ہزار 169 ہوگئے ہیں۔
اس دوران جمعہ کو 90 لاکھ 59 ہزار 36 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں اور ہفتے کی صبح سات بجے تک کے موصول اعدادو شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 50 کروڑ 61 لاکھ 92 ہزار 903 لوگوں کو
ٹیکے دئے جاچکےہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 41 ہزار 986 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 53 لاکھ 68 ہزار 372 ہو گئی ہے۔ نئے معاملوں میں اضافے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد چار لاکھ 72 ہزار 169 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 285 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 83 ہزار 463 ہو گئی ہے۔