براسیلیا ،9 جون (یواین آئی)کورونا انفیکشن کے معاملے میں پوری دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر واقع برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15654 اور نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کو بڑھکر 700000 کے پار ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد 38 ہزار کے
قریب پہنچ گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای)کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق برازیل میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھکر 707412 ہوگئی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں متاثرین کے ٹھیک ہونے کی شرح 53.47 فیصد ہے۔