بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) دنیا بھر میں کورواناوائرس (كووڈ 19) وبا سے متاثرین کی تعداد 57 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 3.55 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورواناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 5691970 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 355629 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
کورواناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ تنہا امریکہ میں ہی ایک
لاکھ سے زیادہ لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6566 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 194 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 158333 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4531 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 67692 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورواناکی وبا سے اب تک 1699176 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 100418 اموات ہو چکی ہیں۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہاں 411821 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25598 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔