: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، یکم جنوری (ذرائع) 83 ویں آل انڈیا صنعتی نمائش کا آج نئے سال کے موقع پر آغاز ہوگیا ہے، جسے نمایش کے نام سے جانا جاتا ہے- تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے سالانہ اس میلے کا افتتاح کیا جو 45 دنوں تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چارمینار، ٹینک بند اور نمائش کے لیے جانا جاتا ہے اور ہر سال کشمیر سے کنیا کماری تک کے تاجر تجارتی میلے میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے آل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن سوسائٹی کی ہر سال
کامیابی کے ساتھ تقریب کے انعقاد کے لیے تعریف کی اور حکومت کی طرف سے مسلسل تعاون کا وعدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کملا نہرو پولی ٹیکنک کو انجینئرنگ کالج کے طور پر اپ گریڈ کرنے کی تجویز کی حمایت کرے گی۔ انفارمیشن ٹکنالوجی اور صنعت کے وزیر ڈی سریدھر بابو، جو نمائش سوسائٹی کے اعزازی صدر ہیں، اور وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر بھی موجود تھے۔