ممبئی، 4 جنوری (یو این آئی) پوکھران جوہری تجربے میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک کے سابق چیف سائنسی مشیر ڈاکٹر راجگوپال چدمبرم کا سنیچر کو انتقال ہوگیا۔
چدمبرم نے سنیچر کی صبح 3.20 بجے ممبئی کے جسلوک اسپتال میں آخری
سانس لی۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ چدمبرم 11 نومبر 1936 کو چینئی میں پیدا ہوئے۔ وہ ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کے پرو گرام میں اپنے اہم کردار کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے پوکھران - 1(1975) اور پوکھران-2(1998) جوہری تجربات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔