حیدرآباد 17جولائی (ایجنسی)تلنگانہ ڈی جی ڈی مہیندر ریڈی نے آج تلنگانہ ویمن سیفٹی وینگ حیدرآباد میں این آرآئی ویمن سیفٹی سیل کا افتتاح کیا۔
انہو ں نے کہاکہ این آر آئی خواتین کی حفاظت کا یہ سیل ایک پلیٹ فارم ہوگا
جس میں متاثرہ خواتین کو قانونی طورپر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
مہیند ر ریڈی کے مطابق مجوزہ ترمیمی بل سے متاثرہ خواتین کو این آرآئی رشتہ داروں یا شریک حیات کے خلاف ہراسانی کے معاملہ میں قانون کاروائی میں مدد ملے گی۔