نئی دہلی‘ 7اکتوبر (ایجنسی) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ قومی شہریت رجسٹر(این آر سی) میں جن انیس لاکھ لوگوں کے نام نہیں ہیں ان کے بارے میں حکومت کو اپنا منصوبہ بتانا چاہئےبدعنوانی کے الزام میں یہاں تہاڑ جیل میں بند مسٹر چدمبرم کی طرف سے ان کے خاندان کے اراکین نے پیر کو ٹوئٹ کیا ”اگر بنگلہ دیش کو یقین دہانی کرائی ہے کہ این آر سی کے عمل سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تو حکومت بتائے کہ انیس لاکھ لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرے گی“انہوں نے کہا
کہ یہ سنگین مسئلہ ہے اور حکومت کو واضح کرنا چاہئے کہ شہریت کے سلسلے میں ثبوت پیش نہیں کرپانے کی وجہ سے این آر سی سے باہر ہوئے انیس لاکھ لوگ کب تک غیر یقینی کی حالت میں رہیں گے اور ان کے شہری حقوق سے انہیں کب تک محروم رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتہ چار دن کے ہندوستان کے دورے پر آئی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ این آر سی کا بنگلہ دیش پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور مسٹر مودی کی اس یقین دہانی سے وہ مطمئن ہیں۔