the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 31 اگست (ایجنسی) کانگریس کے سینئر رہنما اور آسام سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ گورو گگوئی نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کے سلسلے میں لاپروائی برتی ہے اور اس کی موجودہ صورت حال سے کوئی بھی خوش نہیں ہیں۔
آسام حکومت کی جانب سے ہفتہ کو این آر سی کی فہرست جاری کرنے کے بعد میگھالیہ کے سابق وزیر اعلی مکل سنگما کے ساتھ مسٹر گگوئی نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
مسٹر گوگوئی نے ٹوئیٹ کیا ’’آسام کا کوئی بھی شہری این آر سی کی موجودہ صورت حال سے



خوش نہیں ہیں۔یہاں تک کے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے وزرا بھی اس سے خوش نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں غفلت برتی گئی ہے جس کی وجہ سے بلاوجہ لوگوں عدالت کے غیر ضروری چکر لگانے پڑیں گے ۔ کانگریس پارٹی اس سلسلے میں سب کو ضروری مدد فراہم کرے گی۔ ملک ہمارے لئے سب سے اہم ہے۔‘‘
اس سے قبل انہوں نے محترمہ گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے پارٹی صدر کو این آر سی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی ہے۔ محترمہ گاندھی نے انہیں بتایا ہے کہ وہ جلد پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.