حیدرآباد31اگست(یواین آئی)بی جے پی تلنگانہ یونٹ نے ریاست میں شہریوں کے قومی رجسٹر(این آر سی)کا مطالبہ کیا۔
اپنے بیان میں بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راو نے کہا
کہ ریاست بالخصوص حیدرآباد میں مہاجرین کے نام پر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حقیقی تعداد، سرکاری تعداد سے زیادہ ہے۔