کلکتہ 12دسمبر (یواین آئی)شہریت ترمیمی بل کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے پاس ہونے کے بعدایک بار پھر این آر سی کے نام پر خوف و ہرا س کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
مرشدآباد کے رگھوناتھ گنج میں بڑی تعداد میں لوگ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویز کی
تصحیح کرانے کیلئے کل رات سے ہی جمع ہیں۔
ساگر دیگھی کی رہنے والی ممتا ز بی بی جو کل رات سے ہی قطار میں کھڑی ہیں نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کا آدھار کارڈ کی تصحیح کرانے کیلئے آج ہی بلایا گیا تھا مگر اب کہا گیا ہے کہ دو مہینے کے بعد فروری میں آئیں۔