نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) اتر پردیش کی انچارج کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے بدایوں میں آنگن واڑی معاون [سہائیکا] کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کے واقعے کو دبانے کی پولیس کی کارروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں مسلسل ناکام ثابت ہو رہی ہے محترمہ واڈرا نے کہا ، "ہاتھرس میں سرکاری عملے نے ابتداء میں متاثرین کی نہیں سنی ، حکومت نے افسران کو بچایا اور آواز دبائی۔" بدایوں میں تھانیدار نے فریادی کی نہیں سنی، واقعہ کا معائنہ تک نہیں کیا۔ خواتین کی سلامتی کے بارے میں
اتر پردیش حکومت کی نییت میں کھونٹ ہے"-
اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے ریاست کے ضلع بدایوں میں ایگھیتی کے سانحہ کے سلسلے میں شائع خبر کو ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شرپسندوں نے آنگن واڑی سہائیکا کے ساتھ عصمت دری کرکے اس کی شرمگاہ میں راڈ ڈال دی اور جب معاملہ پولیس کے پاس گیا تو وہ دبانے کی کوشش کی۔
محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس واقعے کو اندوہناک قرار دیتے ہوئے کہا ، "عجیب ، گھناؤنا ،انسانیت کی شرمندگی، کتنی اور نربھیا۔" کتنی اور حیوانیت ۔ کب جاگے گی آدتیہ ناتھ حکومت، کہاں ہیں ہمارے مستعد صحافی؟ "