the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/10اگست(ایجنسی)اگر آپ جلدی جلدی میں Driving Licence ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی آر سی گھر پر بھول آئے ہیں تو بھی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ پولیس اب آپ کا چالان نہیں کاٹ سکتی ہے ۔ دراصل حکومت نے لائسنس کی ہارڈ کاپی رکھنے کی لازمیت کو ختم کردیا ہے ، اس کیلئے بس آپ کو اپنے دستاویز کی کاپی ڈیجیٹل لاکر میں رکھنی ہوگی ۔ ٹریفک پولیس یا دیگر ایجنسیاں ان دستاویزات کی ضرورت پڑنے پر ڈجی لاکر ایپ کے ذریعہ تصدیق کرسکیں گی ۔

مرکزی حکومت نے ریاستوں کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ تصدیق کیلئے دستاویز کی اصلی کاپی نہ لیں ۔ آئی ٹی ایکٹ کی شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت ٹرانسپورٹ نے ٹریفک پولیس اور ریاستوں کے ٹرانسپورٹ محکموں سے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس ، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور انشورینس پیپر جیسے دستاویزات کی اوریجنل کاپی تصدیق کیلئے



نہ لی جائے ۔


وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ڈجی لاکر یا ایم پریوہن ایپ پر موجود دستاویز کی الیکٹرانک کاپی اس کیلئے قابل قبول ہوگی ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹریفک پولیس اب اپنے پاس موجود موبائل سے ڈرائیور یا گاڑی کی معلومات ڈیٹابیس سے نکال کر استعمال کرسکتی ہے ، اسے اوریجنل دستاویز لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔


مزید تفصیلات کے لیے اس ویب سائٹ پر جائیں،اس کیلئے آپ کو اپنے آدھار کارڈ کے نمبر کی ضرورت پڑے گی ۔


https://digitallocker.gov.in, digilocker.gov.in
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.