اورنگ آباد :18 ستمبر (یو این آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و ستم اور ہجومی تشدد اور ذدوکوب کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، کچھ دن گزرتے نہیں ہیں کہ اس طرح کے ہجومی تشدد کے ذریعے سے مسلمانوں کو ہلاک کرنے یا شدید زخمی کرنے کےکسی نہ کسی نئے واقعہ کی اطلاع آجاتی ہے۔
اسی طرح کے ایک معاملے میں اب علاقہ
مراٹھواڑا کے بیڑ ضلع میں شرپسندوں فرقہ پرست عناصر نے مسلمانوں پر منظم حملہ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیڑ ضلع کے تعلقے دھارور سے تعلق رکھنے والے تبلیقی جماعت کے افراد کو 16 ستمبر کی رات میں فرقہ پرست غنڈوں نے اپنے تشدد کا نشانہ بنا کر انھیں جان سے مارنے کی کوشش کی،اور انھیں شدیدزخمی کر کے فرار ہو گیے۔