: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 27 فروری ( یواین آئی) مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلي دھر سمیت تین ججوں کے تبادلے کی نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے ۔ وزاتِ قانون و انصاف کی جانب سے بدھ دیر رات اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے آئین کے آرٹیکل 222 کے تحت دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کے مشورہ پر جسٹس مرلي دھر کو پنجاب - ہریانہ ہائی کورٹ تبادلے کو منظوری دی ہے ۔ سپریم کورٹ كولیجیم
نے جسٹس مرلي دھر سمیت تین ججوں کے تبادلے کی سفارش 12 فروری کو حکومت کو بھیجی تھی ۔ جسٹس مرلي دھر وہی جج ہیں جنہوں نے دہلی تشدد پر گزشتہ روز ہوئی سماعت کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے والے لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کئے جانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا ۔مرکزی حکومت نے بامبے ہائی کورٹ کے جج آر وی مورے کا تبادلہ میگھالیہ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر اور کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس آر وی مليمتھ کا تبادلہ اتراکھنڈ کے جج کے طور پر کیا ہے۔