رائے پور ، 13 اکتوبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں عام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 120 سمبلی سیٹوں کے لیے گورنرو شو بھوشن بری چندن کے آج نوٹیفکیشن جاری کرنے سے نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ پروگرامز کے مطابق پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی 20 اکتو بر تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اکتوبر کو ہو گی اور 123اکتوبر تک نام واپس لیے جا سکتے ہیں۔ ووٹنگ 7 نومبر کو ہو گی اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو
کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں پندار یا،
کمردردها، خیر گڑھ، ڈوگر گڑھ ، راج مند گاؤں ، ڈوگر گاؤں، گھی، مو بلامان پور، انا گڑھ، بھانو پرتاپ پودر، کا تکیر، کیش کال، کونڈا گاؤں ، نارائن پور ، بستر ، جگدل پور، چتر کوٹ ، دنتے واڑہ، کو ناوازہ اور بچالو رسیٹوں پر ووٹنگ ہو گی۔ اس مرحلے کی سبھی 20 سیٹوں کے لیے اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی نے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جب کہ حکمراں کانگریس نے ایک بھی سیٹ کے لیے امید واروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی، جنا کا نگر میں اور کچھ چھوٹی پارٹیوں نے بھی کچھ سیٹوں کے لیے امید واروں کا اعلان کیا ہے۔