: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اس مرحلے میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ بیرونی منی پور پارلیمانی سیٹ کے 13 اسمبلی حلقوں کے لیے بھی اسی مرحلے میں ووٹنگ ہو گی۔
الیکشن
کمیشن کے مطابق بیرونی منی پور پارلیمانی سیٹ کے 15 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے کے ساتھ انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں منی پور کی اس سیٹ کے علاوہ آسام ، بہار، چھتیس گڑھ ، جموں و کشمیر ، کرناٹک، کیرالہ ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کی 88 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔