نئی دہلی، 2 اپریل (ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت 9 ریاستوں کی 71 نشستوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی آج ان حلقوں میں انتخابی عمل شروع ہو گیا۔
font-size: 18px; text-align: start;">اس مرحلے کے تحت مہاراشٹر کی 17، راجستھان اور اتر پردیش کی 13، مغربی بنگال کی آٹھ، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کی چھ ، بہار کی پانچ اور جھارکھنڈ کی تین نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ آج سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا۔