نئی دہلی ، 5 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے دفعہ 66 اے کے تحت ایف آئی آر کے اندراج پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا عدالت عظمی نے شیریا سنگھل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے سن 2015 میں ہی متعلقہ قانون کی دفعہ 66 اے
کو ختم کردیا گیا تھا۔ اس کے باوجود اس دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔
جسٹس آر ایف روہنگٹن کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے پیپلز یونین فار سول لبرٹیز (پی یو سی ایل) کی درخواست کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں جواب طلب کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا۔