وجے واڑہ، 23 اپریل (یو این آئی) آندھرا پردیش کے سرکاری جنرل اسپتال (جی جی ایچ) میں اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ کو تسلی دینے کے معاملے نے سیاسی رنگ' اختیار کر لیا ہے آندھرا پردیش کمیشن برائے خواتین (اے پی ڈبلیو سی) کی چیئرپرسن واسیریڈی کے ساتھ بحث میں پڑنے کے لیے سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ایم ایل
اے بوندا اما مہیشور راؤ کو کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔
ٹی ڈی پی کے صدر مسٹر نائیڈو نے سابق ایم ایل اے اما مہیشور راؤ کے ساتھ جمعہ کے روز متاثرہ کو تسلی دینے کے لیے اسپتال کا دورہ کیا اور 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔
اسی دوران ویمن کمیشن کی چیئرپرسن واسیریڈی پدما بھی متاثرہ کو تسلی دینے اسپتال پہنچیں۔